گوجرانوالہ ،خاتون کی گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد ،پولیس نے شوہر کوحراست میں لے لیا

جمعہ 22 اگست 2014 22:33

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) نواحی علاقہ گکھڑ منڈی میں خاتون کی گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے شوہر کوحراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گکھڑمنڈی کے ریاست نامی شہری کی بیوی نسیم بی بی کی اس کے گھر سے تشددزدہ نعش برآمدہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ علاقائی پولیس نے شک میں ریاست کوحراست میں لے کرضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :