Live Updates

کرپٹ نظام کے تما م حمایتی اکھٹے ہو کر اپنے مفادات بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں ‘ رہنما تحریک انصاف

جمعہ 22 اگست 2014 22:21

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے رہنماایس اے حمید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی منزل قریب ہے ،دھونس ، دھاندلی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہونے کو ہے ،موجودہ دقیانوسی انتخابی عمل کے ہوتے عام آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد عام آدمی کی اقتدار میں شرکت اور حق داروں کو انکا حق دلانے کیلئے ہے اس مقصد کیلئے آزادی مارچ اور دھرنے میں شامل عوام اور کارکنوں کا نام تاریخ میں سنہری حروفوں میں لکھا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کے تما م حمایتی اکھٹے ہو کر اپنے مفادات بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن انکے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور آزادی کو قائم کر کے رہیں گے فتح حق و سچ کی ہو گی اور نیا پاکستان وجود میں آئیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :