پشاوراورگردنواح میں طوفانی بارش اورآندھی ،جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 13، زخمیوں کی 55ہو گئی

جمعہ 22 اگست 2014 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور شہر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں تیز طوفا نی با ر ش ، آند ھی اور ژالہ باری سے جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے،پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نا زک بتائی جارہی ہے طوفانی با ر ش اور آندھی سے ہو نے والے نقصانا ت کا تخمینہ لگا نے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد خان کو فو کل پر سن مقرر کر دیاگیا ہے جو پیر کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور کو رپو رٹ پیش کر یں گے تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کی شب کو صوبائی دار لحکومت پشاور اور اس کے ملحقہ علا قو ں میں ایک با ر پھر طوفا نی با رش ، تیز آ ند ھی اور ژالہ باری نے تبا ہی مچا دی جس کے نتیجے میں بیشتر مقاما ت پرگھروں کی چھتیں، دیواریں اور ناصر باغ کے مقام پر گاڑی نہر میں گرنے سے 13افراد جاں بحق جبکہ 55افراد شدید زخمی ہو ئے ناصر باغ کے مقام پر گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں محمد طارق،زوجہ طارق،ثناء طارق،ایمان طارق اور میمونہ طارق پسران محمد طارق جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں یاسمین، فاطمہ ،نازو،احمد،عبدالرحمان،سہیل ساکنان کوچی آباد کارخان اور ساجد سکنہ بڈھ بیر شامل ہیں زخمیوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تیزطوفان میں بل بورڈزاوربجلی کے کھمبے اوردرخت جڑسے ا کھڑکرتنکوں کی ہوامیں اڑگئے بجلی ،ٹیلی فون اورٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیاجبکہ صدراورشہرکی سڑکوں اور گلیوں میں ابلے گٹرسیلاب کامنظرپیش کرنے لگے جبکہ بجلی کی گیا رہ ہزار سر وس لا ئن کی تا ریں ٹو ٹ کر زمین پر گر گئی جس سے بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا اور پورا شہر تا ریکی میں ڈو ب گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہر یوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے اور گھرو ں اور مسا جد وں میں پینے اور وضو کا پا نی نا پید ہ ہوا گیا با ر ش سے ہو نے والے نقصا نا ت کا تخمینہ لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر السلام نے اسسٹنٹ کمشنرممتاز احمد خا ن کوفوکل پر سن مقرر کر دیاہے اور انہیں ہدا یت جا ری کر دی ہے کہ وہ بارش آندھی اور طوفان سے ہو نے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے اور اس کی رپو ر ٹ تیار کی جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے عمل درآ مد کر تے ہو ئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو پیر کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور کو پیش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :