وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

جمعہ 22 اگست 2014 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردری سے آج ہفتہ کو ملاقات کریں گے فرحت الله بابر کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ‘ رضا ربانی اور خورشید شاہ آصف علی زرداری کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جمعہ کی شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے نواز شریف نے ہفتہ کو آصف علی زرداری کو ظہرانے پر دعوت دے رکھی ہے اور دونوں راہنماؤں کی ملاقات جاتی امراء میں ہوگی پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت الله بابر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ان کے ہمراہ پارٹی کے تین راہنما سید خورشید شاہ‘ رضا ربانی اور اعتزاز احسن بھی ہوں گے۔