مذاکرات سے پہلے انکار کیا اور نہ اب کرینگے ، ڈاکٹر طاہر القادری

جمعہ 22 اگست 2014 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے انکار کیا اور نہ اب کرینگے ، ایک یا دو سیشن میں پتہ چل جائے گا حکومت کتنی سنجیدہ ہے ، صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں ہم نظام کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے پہلے انکار کیا تھا اورنہ ہی اب انکار کرینگے تاہم جب مذاکرات کرنے بیٹھیں گے تو سب سامنے آجائے گا اور ایک دو سیشن میں پتہ چل جائے گا کہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے کہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف نواز شریف کے استعفے کی نہیں نظام کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ امتحان میں نہیں ڈالیں گے انقلاب کی فتح قریب ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہے وہ قانون میں ترمیم لاسکتی ہے وہ اکیسویں ترمیم لے آئیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ قتل بھی کردیں تو ان پر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا تو پھر ہم سمجھیں گے کہ آئین میں ہے تو ہر مطالبہ غیر آئینی ہے اور ہم اپنا مطالبہ چھوڑ دینگے انہوں نے کہا کہ اس میں ایک وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی تو کیا ان کے لیے قانون اور تھا اور ان کے لیے قانون اور ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی فتح ہوئی اور ظلم اور جبر شکست کھائے گا

متعلقہ عنوان :