بروقت مذاکرات نہ ہوئے تو خدا نہ کرے حالات انتشار کی جانب بڑھ سکتے ہیں:مسرت شاہین

جمعہ 22 اگست 2014 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء ) پشتو فلموں کی معروف اداکارہ اور پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے خد شہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سیاسی معاملات کو بات جیت اور مذاکرات سے حل نہ کیا گیا تو خدا نہ کرے حالات انتشار کی جانب بڑھ سکتے ہیں، کہ فریقین سے مذاکرات دو چار سیاستدانوں یا کسی ایک جماعت کا کام نہیں ہے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اس مسئلہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عوام کی اکثریت دھاندلی سے قائم شدہ حکومتی نظام مسترد کر چکی ہے۔

پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کے دوران کیا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مسرت شاہین کا کہنا تھا کہ دھرنے اورعوامی احتجاج کوختم کرنے کا حل یہ ہی ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے ساتھی مستعفیٰ ہو جائیں اور تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

عوام کی اکثریت دھاندلی سے قائم شدہ حکومتی نظام مسترد کر چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ فریق جماعتوں سے مذاکرات دو چار سیاستدانوں یا کسی ایک جماعت کا کام نہیں ہے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اس مسئلہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دس دن سے اسلا م آباد میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔ لوگ اپنے گھر ،جان و مال اور رشتہ داروں کو چھوڑ کربے یار و مدد گار دھرنے میں موجود ہیں مگر حکمرانوں کے کان پر ابھی جوں تک نہیں رینگی ۔اُنہوں نے خدشہ کا اطہار کیا کہ اگر معاملات کو بات جیت سے حل نہ کیا گیا تو خدا نہ کرے حالات انتشار کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :