Live Updates

خیبر پختونخواہ میں مجمعے کا 10 فیصد لوگ اکٹھے کر لیں، الیکش کرا دیں گے، عمران خان

جمعہ 22 اگست 2014 21:49

خیبر پختونخواہ میں مجمعے کا 10 فیصد لوگ اکٹھے کر لیں، الیکش کرا دیں گے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان چیلنج کرتے ہوئے کہا نواز لیگ، جے یو آئی اور تمام جماعتیں مل کر پشاور میں جلسہ کریں اور آزادی مارچ کے دس فیصد کے برابر لوگ لائیں خیبرپختونخوا میں دوبارہ انتخابات کرا دیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کو کس قانون کے تحت بند کیا گیا، کون سا قانون کہتا ہے کہ پرامن احتجاج نہ کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستانیوں اس وقت کو ضائع نہ کرنا اصل قوت عوام کے پاس ہوتی ہے وہی فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران جب ناانصافی کرتے ہیں اور عوام کھڑی نہیں ہوتی تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں۔ عمران خان نے کہا آدھے پاکستان کی قوم دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتی ایک طرف روٹی نہیں ملتی اور دوسری طرف شاہانہ زندگی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا این اے 118 کے 320 میں سے 165 بیگز کھلے ہوئے تھے پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے زیادہ ووٹ ضائع نہیں ہوئے۔

حقیقی جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھے گا جعلی ووٹ لے کر آنے والا اسمبلی میں کیا پاک صاف ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا مستقبل صاف اور شفاف الیکشن میں ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پاکستان کو بادشاہوں سے آزاد کروں گا یا مجھے موت قبول ہے، انہوں نے چیلنج کیا کہ نواز لیگ، جے یو آئی اور تمام جماعتیں مل کر پشاور میں جلسہ کریں مجمعے کا 10 فیصد لوگ اکٹھے کر لیں دوبارہ الیکش کرا دیں گے اور تحریک انصاف پھر بھی پہلے سے دوگنی ووٹیں لے کر واپس آئی گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :