Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں ، عابد شیر علی

جمعہ 22 اگست 2014 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مطالبات پیش کرنے کا صحیح فورم پارلیمنٹ ہے نہ کہ سڑکوں پر جا کر غیر آئینی احتجاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد بحال ہوئی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے سے الجھنے سے گریز کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات