Live Updates

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی جلدی نہیں کرنی چاہیے،سپیکر استعفے خود وصول نہ کریں،سراج الحق

جمعہ 22 اگست 2014 21:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی جلدی نہیں کرنی چاہیے میری سپیکر سے گزارش ہے کہ جو استعفے سیکرٹری اسمبلی سے وصول ہوئے ہیں وہ خود وصول نہ کریں جو کہ امید ہے کہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کوئی نہ کوئی حل سامنے آجائے گا اور یہ ملک کیلئے خوش قسمتی ہوگی انہوں نے یہ بات اقبال پارک ٹوپی گھاٹ فیصل آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک کو صحیح اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی ہے 1973 ء کا آئین جمہوری آئین ہے جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی مذہبی جماعتوں کے علاوہ جید علمائے اکرام جس میں مولانا مفتی محمود ‘ پروفیسر غفور احمد‘ مولانا شاہ لدھیانوی جیسی شخصیتیں جو کہ اس وقت قومی اسمبلی کے ممبران تھے کے دستخط بھی موجود تھے لہذا ہمیں اس آئین کی پاسداری کرنی چاہیے اور ملک کے سب اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قوم کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کے مسائل کے سے واقف ہوں کیونکہ میں مزدور بھی ہوں کسان بھی ہوں اس لئے نچلے طبقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا بھر میں تماشا بنا ہوا ہے اور غیر ممالک کے سربراہ پاکستان آنے سے انکار کررہے ہیں یہ ہماری بدقسمتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جلتی پرتیل کا کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بڑے بڑے جاگیرداروں ‘ صنعت کاروں کے جانشین براجمان ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل کی بات نہیں ہوگی جماعت اسلامی انشاء الله برسراقتدار آکر غریبوں کے مسائل کو حل کرے گی اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر وزیراعظم خود مستعفی ہوجائیں تو ان کا بڑا پن ہوگا اور حالیہ سیاسی بحران حل ہوجائے گا اگر ایسا نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ کا کمیشن جو فیصلہ کرے اسے سب کو منظور کرنا چاہیے اگر سپریم کورٹ کے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہہ دیا کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور اس میں وزیراعظم نواز شریف ملوث ہے تو انہیں فوری مستعفی ہونا پڑے گا اور اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات ایک غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کے ذریعے کرانے ہوں گے انہوں نے بھی تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے استعفے واپس لیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ بھی مثبت ہوتا نظر آرہا ہے ممکن ہے کہ تمام معاملات استعفے دیئے بغیر ہی حل ہوجائیں جلسہ سے جماعت اسلامی کے دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات