Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کروادیئے

جمعہ 22 اگست 2014 21:44

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کروادیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کروادیئے ۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری قومی اسمبلی محمد ریاض کو استعفے جمع کروادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے اپنے استعفے دیئے ہیں استعفے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری قومی اسمبلی محمد ریاض کو لفافہ سیل کر کے دیئے جو کہ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو پیش کئے جائینگے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جنرل نشستیں 27ہیں ، ایک نشست اقلیتی ، خواتین کی چھ مخصوص نشستیں ملا کر ٹوٹل 34نشستیں بنتی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل آزاد رکن جمشید دستی اور شیخ رشید کی بھی ایک ایک نشست ہے یہ دو ملا کر نوٹل 36نشستیں بنتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے سیکرٹری محمد ریاض کو استعفے جمع کرانے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے استعفے ملک ا ور قوم کے مفاد کی خاطر دیئے ہیں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے اب ہم بند گلی کی طرف نہیں بلکہ نئے پاکستان کی طرف جائینگے ہمارے مطالبات کی اپوزیشن نے بھی حمایت کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات