فافن نے ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے شارٹ ٹرم فارمولا پیش کردیا

جمعہ 22 اگست 2014 21:40

فافن نے ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے شارٹ ٹرم فارمولا پیش کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) فافن نے ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے شارٹ ٹرم فارمولا پیش کردیا، آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور دھاندلی میں ملوث انتخابی عملے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے ملک کے موجودی سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے شارٹ ٹرم فارمولا پیش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج سے متعلق تمام فارمز ویب سائٹ پر جاری اور فارم 14 پر ریٹرننگ افسران کے انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کرے۔

فافن نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ سیاسی جماعتیں آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کریں، مبینہ دھاندلی میں ملوث انتخابی عملے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فافن نے الیکشن کمیشن کے قیام سے لیکر اب تک تمام فیصلوں کا ریکارڈ جاری کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے