لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 200 پاکستانیوں کو پی آئی اے کے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا

جمعہ 22 اگست 2014 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 200 پاکستانیوں کو پی آئی اے کے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ اس سے پہلے لیبیا کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث 509 پاکستانیوں کو وطن پہنچایا جایا جا چکا ہے ۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کی موجودہ صورتحال کے باوجود پاکستانی سفارتخانہ پوری طرح فعال ہے اور ہزاروں پاکستانی تارکین وطن کو مطلوبہ معاونت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں 1700 سے زائد پاکستانیوں کو ٹھہرایا گیا ہے اور انہیں ہر ضروری امداد مہیا کی جا رہی ہے ۔ انہیں خصوصی پروازوں یا زمینی اور سمندری راستوں سو وطن واپس پہنچایا جائیگا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں مجموعی طور پر قید 175 پاکستانی شہریوں میں سے 107 کو پہلے ہی رہا کرایا جا چکا ہے جبکہ باقی قید پاکستانیوں تک قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :