ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں، حکومت سینے پر بندوق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے ، طاہر القادری

جمعہ 22 اگست 2014 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں، حکومت سینے پر بندوق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے، نواز شریف کا استعفیٰ نہیں حکومت کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے حکومتی ٹیم کو کہا کہ ماحول اچھا پیدا کریں، ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں، حکومت نے اگلے دن شام کا وقت مانگا تھا، دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سینے پر بندوق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ نہیں حکومت کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، ان کے رخصت پر جانے کی تجویز کی حمایت نہیں کرتا۔علامہ طاہر القادری نے کہا کہ کنٹینرز لگاکر پھر قید و بند کا ماحول بنادیا گیا، فوج کے کردار کو ہمیشہ سراہا گیا ہے، سیاسی معاملات سیاسی قوتیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں، حکومت مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :