ن لیگ کے پاس قومی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک بٹ پائے جاتے ہیں،حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 اگست 2014 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والی حکومت نے عوام کو بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے یہ کس ترقی کی بات کرتے ہیں آج صورتحال یہ ہے کہ لوگ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں، بچے بیماریوں میں مبتلا ہوکر مر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس علاج کرانے کے پیسے نہیں ، جو شخص شراب پینا چاہتا ہے اسے آرام سے شراب مل جاتی ہے ہم کس دنیا میں رہتے ہیں ان لوگوں نے قانون تک کو بیچ دیا ہے کوئی ٹارگٹ کلر پکڑا بھی جائے تو اسے سزا نہیں ملتی، اب دوسری جماعتوں نے بھی ہمارے 10 نکاتی ایجنڈے کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شریف برادران سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست ان کی جیب میں ہے قوم دیکھ لے کہ ایسی سوچ رکھنے والوں کی سیاست دم توڑ رہی ہیں اور آخری سانسیں لے رہی ہے۔ حکومت کو جن دشواریوں کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی حمایت سے محروم ہوچکی ہے حکومت افراتفری کر کے کوئی بڑا مسئلہ انقلابی لوگوں اور آزادی مارچ والوں کے آگے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ہم آزاد میڈیا کے توسط سے یہ بات باور کروا دیتے ہیں کہ حکومت کسی بڑی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے اوراستعفے دیکر عوام کی جان چھوڑ دیں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ن لیگ کے پاس قومی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک سے ایک بٹ پائے جاتے ہیں۔

ن لیگ کے حق میں ریلیاں نکالنے والے لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ہمارے قائدین کہیں ہمیں ایک بار پھر چھوڑ کر نہ بھاگ جائیں کیونکہ اب ن لیگ کے کارکنوں کا بھی شریف برادران سے اعتبار ختم ہوگیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نے اپنے لئے مشکلات خود کھڑی کردی ہیں پہلے بات وزیر اعلی پنجاب کے استعفے تک تھی اس کے بعد معاملہ وزیر اعظم کے استعفے تک پہنچا اور اب لگتا ہے کہ پوری حکومت ہی رخصت ہونے والی ہے۔ ہم نے اگر سڑکوں پر نکل کر آواز اٹھائی ہے تو عوام کی طرف داری اور قوت سے نکلے ہیں کیونکہ عوام نالائق حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے یہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ ان چودہ مہینوں میں حکومت نے ملک کا یہ حال کردیا ہے تو مزید سال عوام کیلئے کتنے بدترین ہونگے یہ سوچنا بھی گوارہ نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :