دھرنوں سے تبدیلی آنی ہے تو ہم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ایسا دھرنا دیں گے کہ تمام دھرنے بھول جائیں گے،مخدوم زادہ سید محمد زکریا

جمعہ 22 اگست 2014 21:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) اگر دھرنوں سے ہی تبدیلی آنی ہے تو ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ فیصل آباد سے اسلام آباد جاکر ایسا دھرنا دیں گے کہ تمام دھرنے بھول جائیں گے ۔جمعیت علماء اسلام ف کسی صورت غیر آئینی، غیر قانونی اقدام کی نہ ہی حمائت اور نہ ہی اسے قبول کرے گی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے طاہر القادری مکمل طور پر صیہونی اور مغربی ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

منشیات استعمال کرکے ناچ مارچ میں ڈانس کرنے والے ملک وقوم کے ہمدر نہیں بلکہ دشمن ہیں۔کوئی کسی بھول میں نہ رہے۔جے یوآئی کے کارکن اگر جمع ہوکر ایک نماز کا وضو ہی کرلیں تو سونامی اور انقلاب کا نام ونشان مٹ جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسلام آباد میں جاری دو شرارتی دھرنوں کے خلاف اورآئین وقانون کی بالادستی و جمہوریت کے استحکام کیلئے جامعہ عبیدیہ منڈی کوارٹر سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یوآئی مخدوم زادہ سید محمد زکریا، سابق ناظم چوہدری افضل ڈوگر، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد احمد مدنی، سٹی صدر مولانا رضوان فضل، جنرل سیکرٹری حافظ محمد عرفان،محمد ضیاء مدنی، اشفاق انقلابی، مفتی فضل الرحمن ناصر، میاں عامر شہزاد، حافظ عمر فاروق، میاں طاہر، شیخ عرفان الٰہی، سید محمود حسن بخاری، سید نوید گیلانی، مفتی محمد انور ودیگر نے کیا۔

ریلی میں شریک کارکنوں نے عمران اورطاہر القادری کے خلاف نعرے بازی کی۔ نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ان سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں نے کہا جے یو آئی دیگر سیاسی جماعتوں، وکلاء، سول سوسائٹی، تاجر، صنعتکاروں کے ساتھ مل کر کسی بھی غیر آئینی وغیر قانونی اقدام کی مخالفت کرے گی اور اس کی مزاحمت کی جائے گی۔ ہم نے لاہورکے مینار پاکستان اور کراچی کے مزارقائد پر اس سے پہلے سونامی کو غرق کے دکھایا ہے۔ہمارے ساتھ اللہ کی مدد اور قرآن پڑھنے والوں کی دعائیں ہیں۔ کے پی کے وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں بارشوں سے ہلاکتوں کا جشن دھرنے میں ڈانس کرکے منارہے ہیں یہی وہ تبدیلی ہے جس کی راہ میں جے یوآئی سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :