فیصل آباد ،فنگر پرنٹ شناخت سسٹم کا کا م آخری مرحلے میں داخل ہو گیا

جمعہ 22 اگست 2014 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) نیشنل پولیس بیورو کے تحت فیصل آبادسمیت ملک بھر میں فنگر پرنٹ شناخت سسٹم کا کا م آخر ی مرحلے میں داخل ہو گیا، فنگر پرنٹ شناخت سسٹم فیصل آباد میں 70ہزار سے زائد کریمینلز کا ڈیٹا محفوظ پاکستان کے 25لاکھ کریمینلز کے ڈیٹا میں فیصل آباد نے اعداد و شمار محفوظ کرنے میں دوسرا نمبر ہے۔پاکستان آٹومیٹلڈ فنگر پرنٹ شناختی سسٹم کا (PAFIS)فیصل آباد نے 70ہزار سے زائد باب 17/12کے خطرناک کریمینلز کا ڈیٹا محفوظ کیا ہے موجودہ سسٹم تحت پاکستان کے 50 سے زائد شہروں میں کام ہورہاہے جہاں پر جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

22اگست۔2014ء طریقہ کار کے تحت مرکزی ڈیٹا سنٹر اسلام آباد سرور کے ذریعے بھجوائے جاتے ہیں کسی بھی مقامات پر واردات ہونے کے بعدفنگر پرنٹ اٹھاکر( PAFIS )فیصل آباد پر باہمی موازنہ میں نشانات انگشت کراس میچ ہونے پر ملزمان کی گرفتاری میں آسانی پیدا ہو جاتی ہیں رواں سال میں فیصل آباد سے بھجوائے گئے فنگر پرنٹ کی بدولت 60سے زائد نشانات کراس میچ کر کے 40سے زائد مقدمات کے ملزمان کی شناخت میںآ سانی پیدا ہوئی ہے جبکہ 30سے زائد عدم پتہ کیسسز بھی فنگر پرنٹ میچ ہونے کی صورت میں فائنل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

CPOفیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ( PAFIS)فیصل آباد کی کو ششوں کو سہراتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ کریمینلز کا ڈیٹا محفوظ کرنے اور پولیس کورس سے استفادہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :