صوابی،ایوب خان کلے میں دشمنی کی بناء پر بھتیجے اور بھابی کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 22 اگست 2014 20:53

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ایوب خان کلے ضلع صوابی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر بھتیجے اور بھابی کو قتل کر دیا گیاجبکہ علاقہ تھانہ ٹوپی کی حدود سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہو گئی دونوں لا شیں ماں بیٹے کی تھی پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق مسلم خان سکنہ ایو ب خان کلے نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی سلیم نے جمعرات اور جمعہ کی در میانی شب ایک بجے گھر کے اندر سوئے ہوئے اہل خانہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے نازید خان اور بھا بھی بیوہ فاروق علی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے دریں اثناء جمعرات کے روز موضع کوٹھا کے قریب ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت مقتولین سے بر آمد ہونے والی شناختی کارڈ سے ہوگئی مقتولین میں مسماة (خ) بیوہ شمس القمر اور اس کا پندرہ سالہ بیٹا شاہ فیصل ولد شمس القمر ساکنان ماشوککر بڈہ بیر شامل ہیں دونوں لاشیں ورثاء نے جمعرات کی شام دفنانے کے لئے اپنے گاؤں لے گئی۔

(جاری ہے)

شمس القمر کے بھائی عزیز الرحمن نے قتل کی دعویداری مسیح الرحمن ، سلیم اور ایک نامعلوم شخص ساکنان ماشو ککر بڈہ بیر کے خلاف کی ہے اور وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :