بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 22 اگست 2014 20:48

بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) دشت کے علاقے میں فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں قریبی آبادی پر حملے کے ارادے سے آنے والے مسلح دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :