پاکستان میں متعین امریکی سفیر مسٹررچرڈ اولسن کی گورنرخیبرپختوا سے ملاقات

جمعہ 22 اگست 2014 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر مسٹررچرڈ اولسن نے جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اورخطے کی صورتحال کے خصوصی حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امورپرگفتگو کی۔اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے معززمہمان کاخیرمقدم کیا۔

صوبے اورفاٹا کے عوام کی سماجی و معاشی فلاح وخوشحالی یقینی بنانے کے سلسلے میں امریکہ کی حکومت اورعوام کی جانب سے وقتا فوقتا فراہم کی جانے والی امداد کے حوالے سے اموربھی زیربحث آئے اورگورنر نے اس سلسلے میں معززمہمان کی جانب سے تعاون وامدادپرشکریہ ادا کیا۔گورنر نے خاص طورپر فاٹا میں امن واستحکام کی بحال یقینی بنانے کے سلسلے میں حکومت کی کامیابیوں پربھی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے قبائلی عوام کی دیکھ بھال کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی ذکرکیا اورکہاکہ یقینا متاثرین کی مشکلات کم سے کم کرنے کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں میں معاونت کے ضمن میں بھی عالمی برادری کی مدد خاطرخواہ حدتک موثر ثابت ہورہی ہے۔مختلف دیگر امورکاحوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہاکہ متاثرین کی واپسی اوربحالی یقینی بنانے کے ضمن میں بھی مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے بھی ہم عالمی برادری کی مددو معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :