(ن) لیگ ابھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے ، احسن اقبال

جمعہ 22 اگست 2014 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ابھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے ، دھرنے کو طویل دینا شرپسندوں کو موقع دینے کے مترادف ہے ، فوری مذاکرات چاہتی ہے ، دھرنے کو طویل دینا شرپسندوں کو موقع دینے کے مترادف ہے ،فوری مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدان کبھی گالی گلوچ سے کام نہیں لیتا ۔ فوری مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی طوالت سے شرپسند عناصر موقع سے فائدہ اٹھا سکتے (ن) لیگ ابھی بھی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی منتظر ہے حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر کھلے دل سے مذاکرات کی حامی ہے