پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیگی ،آصف علی زرداری
جمعہ 22 اگست 2014 19:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ملک میں کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی ۔احتجاج اور مطالبات کرنا عوامی جماعتوں کا حق ہوتا ہے اور مسائل کا حل بھی جمہوری نظام کے ذریعہ ہی نکالا جاتا ہے ۔پیپلزپارٹی کے تمام اہم رہنما موجودہ صورت حال میں حکومتی ،اپوزیشن جماعتوں ،تمام سیاسی قوتوں اور احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطے میں رہیں اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعہ نکالنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
وہ جمعہ کو بلاول ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے پارٹی کے شریک چیئرمین کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ،ان جماعتوں کے مطالبات ،حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مذاکرات اورپیپلزپارٹی کی جانب سے کیے گئے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.