مذاکرات میں تعطل نئے مسائل کو جنم دے سکتا ہے،فریقین بات چیت کے دروازے کھولیں ،گورنر سندھ

جمعہ 22 اگست 2014 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کو بھی موجودہ صورتحال پر گورنر پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ مذاکرات میں تعطل نئے مسائل کو جنم دے سکتا ہے لہذا فریقین کو بات چیت کے دروازے کھولنے ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ احتجاج میں شریک افراد کا تحفظ حکومت اور احتجاج میں شریک رہنماؤں کی یکساں ذمہ داری ہے لہذا ان کی با حفاظت واپسی کے لئے حکمت اور سیاسی تدبر سے کام لینا ہوگا ۔

گورنر سندھ نے کہاکہ اکثر مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو جاتا ہے لیکن فریقین کے اعتماد کو بحال کرکے اس ڈیڈ لاک کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کو اگر ملکی استحکام اور آئین کے تقدس سے منسلک کردیا جائے تو اچھے نتائج کا برآمد ہو نا یقینی بنتاہے ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ حکومت پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف دھرنے میں شامل پاکستانی شہریوں کے تحفظ اور بقا کو اولیت دیں تو معاملات آسانی سے حل ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :