گڈز ٹرانسپورٹرز کا کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ

جمعہ 22 اگست 2014 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ دس سے زائد دن ہونے کو ہیں۔ دو ہزار سے زائد کنٹینرز دھرنے کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں جس میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان موجود ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ کنٹینرز کو فوری ریلیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر خالد خان نے بتایا کہ عمران خان اور تحریک کے انصاف کے دھرنوں کے باعث معیشت کی صورتحال انتہائی خراب ہو رہی ہے۔

بارہ اگست سے اب تک دو ہزار سے زائد اشیائے خور و نوش کے کنٹینرز دھرنوں کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں یا نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹینرز کو فورری طور پر ریلیز کیا جائے جن میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خور و نوش سمیت دیگر مصنوعات موجود ہیں۔