آئندہ 48 گھنٹے’حساس‘ ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
جمعہ 22 اگست 2014 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ہم با مقصد مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، آئندہ 48 گھنٹے اہم اور حساس ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کو اس آزمائش سے نکالیں اور آپریشن کی طرف ان کو لے کر جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو افواہوں کے نتیجے میں نہیں ہٹایا گیا، آئی جی کو ان کی درخواست پر چھٹی پر گئے ہیں، ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ جہاں چاہتے ان کو تعینات کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی میں کچھ ملایا جا رہا ہے تو یہ درست نہیں ہے یہ پانی کے کینٹرز ان کی درخواست پر فراہم کیے جا رہے تھے ان کو یومیہ 5 کنٹینرز دیئے جا رہے تھے مگر الزامات کے بعد ان کو بند کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شدید سیکیورٹی خدشات ہیں یہ فوجی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے بتایا ہے بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی میں خود کش حملہ آوروں کے روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز لگائے جانے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، یہ کنٹینرز حفاظتی نقطہ نظر سے لگائے ہیں، جہاں یہ لگائے گئے ہیں اس سے آگئے ریاست کے ادارے ہیں، ان کنٹینرز سے آگئے کسی کو جانے نہیں دیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ججز سپریم کورٹ بروقت نہیں پہنچ پا رہے آج بھی 2 جج 30 منٹ تاخیر ہوئے۔چوہدری نثارنے کہا کہ مجھ پر بھی دبائو ہے، مجھ پر ریاست کا دبائو ہے، دو سربراہان مملکت اسلام آباد کا دورہ ملتوی کر چکے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھ کر 101 روپے ہو گئی ہے، تاجر اور صنعت کار اس احتجاج پر پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر یرغال جمہوری سوچ نہیں ہے، کنٹینرز تو نہیں ہٹائے جائیں گے، کچھ کنٹینرز ہٹائے جا سکتے ہیں، اس سے قبل دہشت گردی یا سیکیورٹی کی ذمہ داری طاہر القادری اور عمران خان خود لیں گے ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہو گی۔چوہدری نثار نے کہا کہ کسی بھی جگہ قانون شکنی ہو گی یا پولیس پر حملہ کیا جائے گا تو قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے 30 سال سیاست کی ہے میں مار دھاڑ اور دھمکیوں والی سیاست نہیں کر سکتا۔انہوں نے پریس کانفرنس کے ابتداء میں سیکیورٹی پر مامور 30 ہزار اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.