Live Updates

تحریک انصاف اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر سے مزید کارکن اسلام آباد روانہ ہو گئے

جمعہ 22 اگست 2014 19:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر سے مزید کارکن اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ۔ جبکہ تحریک انصاف کے عہدیداروں کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے پشتو خواتین و مردگلوکاروں کو بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ اپنی پرفارمنس احتجاجی دھرنے میں ادا کرے جس میں بعض خواتین اور مرد گلو کاروں نے شرکت کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی کال پر پشاور سمیت صوبے بھر سے مختلف اراکین صوبائی اسمبلی نے کارکنوں کے علاوہ مزدوروں کو بھی اسلام آباد لے گئے ہیں اور ہر صوبائی اسمبلی ممبر اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکن لے جانے کی کو شش کر رہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات