صدر انجینئر سہیل لاشاری کی سربراہی میں انڈونیشیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگیا

جمعہ 22 اگست 2014 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوبیس رْکنی وفد لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری کی سربراہی میں انڈونیشیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ وفد کے اراکین میں احسن جاوید قریشی، فضل جاوید، وقار احمد پراچہ، محمد عباس، اشفاق احمد، محمد شفیق، عاصم بشیر، شہزاد اسلم، حاجی محمد عامر اکرم، فرخ جاوید، محمد افضل خان، طارق محمود، غلام دستگیر، چودھری محمد زاہدیوسف، وقار فضل، عرفان راشد، وسیم احمد، نوید احمد، عابد مجید، محمد رحمن، کاشف فاروق، علی احمد اور اختر حسین شامل ہیں۔

دورے کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد انڈونیشیا کے تاجروں اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحیٰ ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد وفد کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ پی ٹی رائل انڈسٹریز کے ملک محمد آصف عشائیہ دیں گے۔ وفد کے اراکین انڈونیشیا کی وزارت تجارت کے دفتر میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر وفد انڈونیشین ایکسپورٹرز کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کرے گا۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عطیہ محمود وفد ک اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کریں گی۔ وفد فیڈریشن آف انڈونیشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ بھی کرے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے امید ظاہر کی ہے کہ وفد کا یہ دورہ پاکستان میں انڈونیشین سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔