گورنرچوہدری سرور کاا یم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 22 اگست 2014 19:17

لاہور/لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفونک رابطے میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور دونوں جماعتوں سے مذاکراتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی ۔

الطاف حسین نے موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کیلئے چوہدری سرور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور جمہوری قوتیں مسائل کے حل کیلئے جو کردار ادا کر رہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتوں سے مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا جس سے مسائل کو حل کرنے میں مد د ملے گی ۔