وزیراعلیٰ شہبازشریف کا معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ تبدیل کرنے کی خبر کانوٹس ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 22 اگست 2014 19:14

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے لاری اڈہ کی حدود میں معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ تبدیل کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مقدمہ تبدیل کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔