پشاور،وزیراعلیٰ کا مانسہرہ میں جیپ حادثے پر اظہار تعزیت

جمعہ 22 اگست 2014 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مانسہرہ کے دور افتادہ کوہستانی علاقے گرلاٹ میں ناران جانے والی ایک مسافر جیپ کے حادثے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو جائے حادثہ پہنچنے اور موثر امدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :