پشاور،خیبرپختونخوا میں تعینات دو ڈی ایس پیز اور ایک انسپکٹر کے تبادلے

جمعہ 22 اگست 2014 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات دو ڈی ایس پیز اور ایک انسپکٹر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے دو الگ الگ اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کرک محمد ندیم صدیق کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی ایف آر پی ڈیرہ اسماعیل خان اور انسپکٹر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے محمد اسماعیل کوقائمقام ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سی پی اُو میں تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی سعید احمد کوڈی ایس پی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ حکمنامے فوری طور پر نافذالعمل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :