افغانستان سے آنے والے 70سے 80مشتبہ دہشتگردوں کے حملے ، پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید

جمعہ 22 اگست 2014 19:07

افغانستان سے آنے والے 70سے 80مشتبہ دہشتگردوں کے حملے ، پاکستانی سکیورٹی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاک افغان سرحد پر مسلم باغ کے علاقے میں افغانستان سے آنے والے 70 سے 80 مبینہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کا نام نائیک نیاز ہے آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :