اہلسنت والجماعت کی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کیخلاف ریلی

جمعہ 22 اگست 2014 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) اہلسنت والجماعت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کیخلاف ریلی نکالی۔ شرکا سے خطاب میں مولانااحمد لدھیانوی نے کہاہے کہ فحاشی اورعریانی کے انقلاب کو نہیں آنے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد میں اہلسنت والجماعت کی ریلی لال مسجد سے شروع ہوکرنیشنل پریس کلب پراختتام پذیرہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانااحمد لدھیانوی نے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ کے تحت معاملہ اٹھاتے تو پوری قوم انکے ساتھ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ میں ماڈل ٹاوٴن واقعے کی سخت مذمت کرتا ہوں، سازش کے تحت دھرنے دئیے جارہے ہیں۔ مولانااحمد لدھیانوی نے کہاکہ علامہ طاہرالقادری کو نیا خواب آتا ہے جسکو سنانے پاکستان آجاتے ہیں۔