شام کی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے ،شامی رکن پارلیمنٹ

جمعہ 22 اگست 2014 18:39

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) شام کے رکن قومی اسمبلی شریف شحادہ نے کہا ہے کہ اگر داعش دہشتگردوں کیلئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی حمایت و امداد بند ہوجائے تو شام کی فوج اور عوام اس دہشتگرد گروہ کا بھرپور مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

شریف شحادہ نے ایک انٹرویوکے دوران عراق اور شام میں داعش دہشتگردوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا ذکر کرتے ہوئے ان ملکوں میں داعش عناصر کو نشانہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا کہ جہاں سے ان دہشتگردوں کو تربیت دیکر دیگر ممالک میں تخریبی کارروائیوں کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔

شحادہ نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر ترکی کی سرزمین سے شام میں داخل ہوتے ہیں، کہا کہ شام کی فوج اور قوم ان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتی ہیں مگر چونکہ ترکی اور خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی جانب سے ان دہشتگردوں کی ہمہ جہتی حمایت جاری ہے اس لئے پہلے ان ملکوں میں دہشتگردی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :