عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں،ایران

جمعہ 22 اگست 2014 18:39

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاملے سے متعلق گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ سمجھوتے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے،ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ اردبیل کے دورے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایران ایٹمی معاملے سے متعلق گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور وہ اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ دوسرا فریق بھی اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ خطے، گروپ پانچ جمع ایک ، ایران اور عالمی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ صدر مملکت نے ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسّی اور ایک سو ارکان پر مشتمل مختلف غیر ملکی وفود سرمایہ کاری کے مقصد سے ایران آئے۔

متعلقہ عنوان :