افغان دہشت گردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان شہید

جمعہ 22 اگست 2014 17:52

افغان دہشت گردوں کا بلوچستان میں مسلم باغ سیکٹر پر حملہ، ایف سی جوان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) افغانستان سے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر میں 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

افغانستان سے 70 سے 80 مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ سیکٹر پر حملہ کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دہشت گردوں نے شدید بھی فائرنگ کی جس کا چیک پوسٹ پر موجود ایف سی کے جوانوں نے بھرپورجواب دیا تاہم اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبالے میں فرینٹیرکانسٹیبلری کا نائیک نیاز شہید ہو گیا جب کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا اور ایف سی کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔