خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف جاری سرچ آپریشن میں42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 22 اگست 2014 17:30

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف جاری سرچ آپریشن میں42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں42 مشتبہ افراد کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔سرچ آپریشن جمرود میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے