دھرنوں میں طوالت ،وفاقی پولیس نے سکیورٹی اخراجات کیلئے وزارت داخلہ سے مزید 13کروڑ روپے مانگ لئے

جمعہ 22 اگست 2014 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) وفاقی پولیس نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں طوالت کے باعث اضافی سکیورٹی اخراجات کے لئے وزارت داخلہ سے مزید 13کروڑ روپے مانگ لئے جبکہ اس سے قبل سکیورٹی انتظامات پر ابھی تک وزارت داخلہ 11کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز آئی جی آفس نے وزارت داخلہ سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں طوالت کے باعث سکیورٹی اخراجات کے لئے مزید 13کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو اپنی درخواست میں سکیورٹی اخراجات میں اضافے و دیگر انتظامات و اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے ابتدائی طور پر وفاقی پولیس کو پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی تھی جبکہ اس کے بعد پھر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جاری کیے تھے یوں اب تک وفاقی پولیس وزارت داخلہ سے سکیورٹی انتظامات کے لئے سات روز کے دوران گیارہ کروڑ روپے حاصل کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :