جماعت اسلامی آج سرگودھا میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی سراج الحق آج سرگودھا آئیں گے

جمعہ 22 اگست 2014 16:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) جماعت اسلامی آج سرگودھا میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریگی امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج سرگودھا آئیں گے جہاں وہ جاری سیاسی صورتحال پر ایک اہم انکشاف کرینگے اور اپنا ایجنڈا پیش کریگی کمپنی باغ سرگودھا میں جلسے کا انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جماعت اسلامی کی طرف سے جمعہ کے روز سرگودھا سمیت ضلع کی تمام تحصیلوں میں عوام کو جلسے میں پہنچنے کیلئے اعلانات کا سلسلہ جاری رہا امیر جماعت اسلامی بننے کے بعد سراج الحق پہلی مرتبہ آج سرگودھا آرہے ہیں امیر جماعت اسلامی کی آمد کے موقع پر کمپنی باغ میں ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی آمد کے باعث ضلع بھر میں بڑی تعداد میں تشہیر ی مہم اور بڑے بڑے بنیرز آویزاں کئے گئے ہیں جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی آمد کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خطاب سننے کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :