حکومت کا پنجاب بھر کو سر سبز پنجاب میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 اگست 2014 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) حکومت کا پنجاب بھر کو سر سبز پنجاب میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ‘ اس ضمن میں صوبہ بھر میں 1 کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ دیدیا گیامحکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق سنٹرل زون 1 کے ذمہ 4.57 ملین، سنٹرل زون 2 ساؤتھ (جنوبی پنجاب) 4.

(جاری ہے)

36، سنٹرل زون 3 راولپنڈی (پوٹھو ہار) کے ذمہ 3.07 ملین کا ٹارگٹ دیا گیا ہے حکومت پنجاب نے محکمہ جنگلات کے ذمے 4.5 ملین دیگر صوبائی محکموں کے ذمے 10 ملین، محکمہ ڈیفنس کے ذمے 1.3ملین جبکہ 5.45 ملین پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے درخت لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تمام محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ ٹارگٹ 31 دسمبر 2014ء تک مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :