ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات ، سرگودھا ریجن میں جمعة المبارک کے روز سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

جمعہ 22 اگست 2014 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے پیش نظر سرگودھا ریجن میں جمعة المبارک کے روز سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ڈی آئی جی سرگودھا احمد اسحاق جہانگیر کے حکم پر چاروں اضلاع کی امام بارگاہوں اور اہم مساجد میں سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ سے ملنے والے سرحدی علاقے پر پولیس کے اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جو گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دیتی رہی اسی طرح سرگودھا میں ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایس پی سرگودھا راجہ بشارت محمود نے پولیس اہلکاروں کو سخت ہدایات کیں کہ وہ اہم اور حساس مساجد ‘ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اہتمام کریں کہ کوئی بھی شخص بغیر تلاشی کے مساجد اور امام بارگاہوں میں داخل نہ ہوسکے اس کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ کو بھی فاصلے پر رکھا جائے اور پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کی سکیننگ کی جائے۔