68 سال کے باوجود حکومت تعلیم کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام 10 سال سے زائد عمر کے ان پڑھ بچوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی

جمعہ 22 اگست 2014 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) 68 سال کے باوجود حکومت تعلیم کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام 10 سال سے زائد عمر کے ان پڑھ بچوں کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے بلوچستان میں ان پڑھ خواتین کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافہ کیساتھ 80 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں جبکہ ملک دیہی علاقوں میں ناخواندگی کی شرح 69 فیصد اور شہری علاقوں میں 36 فیصد ان پڑھ ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان میں تعلیم کی شرح اور تعلیم میں مدد کے باوجود تعلیم کا ہدف مکمل نہیں ہوسکا بلوچستان میں خواتین میں ناخواندگی کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوئے 80 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں اسی طرح چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں خواتین کی دیہی علاقو ں میں ناخواندگی کی شرح 69 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 36 فیصد ہوگئی ہے جس پر وفاقی حکومت نے فوری طور پر تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں دیئے گئے تعلیم کی شرح میں اضافہ کے دیئے گئے ہدف کو مکمل کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔

متعلقہ عنوان :