قومی اسمبلی اجلاس ، نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا
جمعہ 22 اگست 2014 16:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا‘ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں‘ پیپلزپارٹی حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔ گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنے راستوں سینہیں آنے دیا جارہا اور باہر شریف لوگ بیٹھے ہیں، حکومت پیر تک شاہراہ دستور خالی کروائے ورنہ ہم دیکھ لیں گے کہ کیسے شاہراہ دستور خالی نہیں ہوتی۔
جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ حکومت سانحہ لاہور کی ایف آئی آر کا اندراج کرے۔ اسلام آباد کو اپاہج بنادیا گیا ہے۔ پوری قوم وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے، مسلم لیگ (ن) اپنے اندر کی صفوں پر نظر رکھے ایسا نہ ہوکہ سازش ہوجائے۔(جاری ہے)
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صحافیوں کی گاڑیوں کو رینجرز نے روکا اور گذشتہ دنوں میڈیا کے ورکروں کیساتھ زیادتی کی باتیں ہوئی ہیں۔
یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ میڈیا پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایوان میں کہا کہ صحافیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلاوجہ روکا ہے سپیکر اس کا نوٹس لیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں سیاسی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا جس نے ارکان اسمبلی کو ایوان میں آنے سے روک رکھا ہے‘ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں‘ پیپلزپارٹی حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سابق صدر آصف زرداری سے جاکر ملاقات کریں تاکہ دونوں جماعتوں کا تعاون مزید بڑھے‘ مسلم لیگ (ن) کے ساجد مہدی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کسی نہ کسی سازش کا حصہ ہے۔ پنجاب مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور کچھ لوگ اسے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور وزیراعظم نواز شریف عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب بھی کسی صورت استعفیٰ نہ دیں۔ نصیبہ حفیظ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے صوبوں کو حقوق دئیے ہیں اور جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت اتحادیوں کیساتھ مل کر کام کررہی ہے اور کے پی کے میں تحریک انصاف کو سادہ اکثریت کی بناء پر حکومت بنانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔ غازی گلاب جمال نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کی طرف حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہیں بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایوان میں کہا کہ صحافیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلاوجہ روکا ہے سپیکر اس کا نوٹس لیں۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ حکومت سانحہ لاہور کی ایف آئی آر کا اندراج کرے۔ اسلام آباد کو اپاہج بنادیا گیا ہے۔ پوری قوم وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اندر کی صفوں پر نظر رکھے ایسا نہ ہوکہ سازش ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صحافیوں کی گاڑیوں کو رینجرز نے روکا اور گذشتہ دنوں میڈیا کے ورکروں کیساتھ زیادتی کی باتیں ہوئی ہیں۔ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ میڈیا پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو برداشت کرنا چاہئے۔ صحافیوں پر حملہ قابل افسوس ہے۔ پیپلزپارٹی کے میر اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میڈیا پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود جیو چینل کو پورے ملک میں نہیں دکھایا جارہا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنے راستوں میں نہیں آنے دیا جارہا اور باہر شریف لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیر تک شاہراہ دستور خالی کروائے ورنہ ہم دیکھ لیں گے کہ کیسے شاہراہ دستور خالی نہیں ہوتی۰ افتخار اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جو کچھ ہورہا ہے ایسا سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ دھرنے والے اب بس کریں اور پاکستان کی جان چھوڑ دیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.