پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ، رحمن ملک

جمعہ 22 اگست 2014 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک تصادم کی طرف جارہا ہے،دونوں جماعتوں کو صبر کا دامن تھامنا چاہئے،حکومت کا کام ہے کہ لانگ مارچ سے ٹھیک طرح سے نمٹے،پاکستان پیپلز پارٹی نے غیر جانبدارانہ کردار اپنایا ہے، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں،چھوٹی چھوٹی گڑبڑ مل کر بڑی گڑبڑ بنتی ہے،نہیں سمجھتا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے، وزیراعظم کو آئی ایس پی آرکے بیان کوسننااورعمل کرنا چاہیے۔

جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں،دونوں جانب سے کوئی فاروڈ اپروچ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نیوٹرل رول اپنایا ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ وہ عمران خان کی لمبی زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب خورشید شاہ سے متعلق بدزبانی کی گئی،وہیں تعریف بھی ہوئی،پاکستان پیپلز پارٹی نے غیر جانبدارانہ کردار اپنایا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے، خورشید شاہ وہی کام کرتے ہیں جو اپوزیشن رہنما کو کرنا چاہیے،ہم آصف زرداری کی دی ہوئی لائن پر ہی چلتے ہیں،آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ مسئلے کو جلد حل کیا جائے، تمام پارٹیوں سے بات کی جائے،پاکستان پیپلز پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جوعوام چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ لانگ مارچ سے ٹھیک طرح سے نمٹے،آئین کے دائرے میں رہ کر کوئی حل نکالا جائے ،حکومت نے لاہور میں کوئی مذاکرات نہیں کیے،دونوں جماعتوں کو صبر کا دامن تھامنا چاہیے، ماحول بنانا پڑتا ہے ،ہم سب انسان ہیں،وزیراعظم کو آئی ایس پی آرکے بیان کوسننااورعمل کرنا چاہیے،دنیا میں ہر جگہ آئین کی عزت کی جاتی ہے،حکومت لانگ مارچ اوراحتجاج کو ایسے ڈیل کرے کہ تصادم نہ ہو،حکومت لانگ مارچ اوراحتجاج کو ایسے ڈیل کرے کہ تصادم نہ ہو،حکومت معاملات حل نہیں کرسکتی تو ذمے داری بھی اسی پرعائدہوتی ہے،رات بڑی دیرتک الطاف حسین سے بات ہوئی وہ بھی پریشان تھے،انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں گڑبر ہو جاتی ہے،چھوٹی چھوٹی گڑبڑ مل کر بڑی گڑبڑ بنتی ہے،نہیں سمجھتا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے۔