عمران طالبان کے پرسنل سیکرٹری ، دھرنے مشرف رہائی مہم کا حصہ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

جمعہ 22 اگست 2014 16:25

عمران طالبان کے پرسنل سیکرٹری ، دھرنے مشرف رہائی مہم کا حصہ ہیں، آصفہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے پرسنل سیکرٹری ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا سابق فوجی صدر جنرل ریٹا ئرڈ پرویز مشرف کو رہا کرانے کی مہم کا حصہ ہے اور عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف اس مہم کی بی ٹیم ہے جبکہ عمران خان طالبان کے پرسنل سیکرٹری ہیں۔

متعلقہ عنوان :