نواز شریف اب تمہارے شانہ بشانہ آصف زرداری کھڑے ہوں گے،سینیٹر عبد القیوم سومرو

جمعہ 22 اگست 2014 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبد القیوم سومرو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،جمہوریت کے روح رواں اور میثاق جمہوریت کو عملی شکل دینے والے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وطن واپس آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے اجلاس میں تحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب تمہارے شانہ بشانہ آصف زرداری کھڑے ہوں گے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔کوئی غیر آئینی قوت جمہوری سسٹم کو ڈی ریل نہیں کر سکے گی ۔جمہوریت کے استحکام کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جو لوگ مظاہرہ کررہے ہیں ان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے اور نہ ہی عوام میں.

متعلقہ عنوان :