بھٹو کے بعد عمران خان امریکا کو للکارنے والے دوسرے لیڈر
جمعہ 22 اگست 2014 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی نے جمعرات کی شام کو اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے جذباتی خطاب کے دوران امریکا کو بھی براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک روز قبل نواز شریف کے بارے میں کہا تھا کہ وہ منتخب وزیر اعظم ہیں اوران سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔
عمران نے امریکا کے اس موقف پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا تھا کہ تمہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو مخاطب کر کے بھی الیکشن میں دھاندلی کا ذکر کیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کئی سیاستدان اور ڈکٹیٹر اقتدار میں رہے تا ہم کسی نے اس طرح بر ملا امریکا کے خلاف بات نہیں کی۔(جاری ہے)
عمران سے پہلے صرف ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے بھارت کے 1974 میں کئے گئے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام شروع کیا تو امریکا کی تشویس پر جواب دیا تھا کہ ، ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے بھٹو کو نشان عبرت بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اب ہر چند کہ چار عشرے قبل والے حالات نہیں اورمعاملہ سیاسی اور حقیقی جمہوری نوعیت کا ہے ، تا ہم مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایسا ملک ہے جو اپنے خلاف کی ہوئی بات اورکسی چھوٹی موٹی کارروائی کو کبھی نہیں بھولتا اور کبھی نہ کبھی اور کسی نہ کسی انداز میں انتقام لے لیتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے عمران کی بات پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی اس کے مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔ عمران نے جس طرح امریکا کو مخاطب کیا ہے وہ بڑی جرات سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.