کروٹیں بدلتے رہے،محمود خان اچکزئی ساری ساری رات

جمعہ 22 اگست 2014 16:06

کروٹیں بدلتے رہے،محمود خان اچکزئی ساری ساری رات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء)وفاقی دارالحکومت میں آزادی اور انقلاب مارچ کے متوالوں کے دھرنے جوش و خروش سے جاری ہے، دھرنے اور احتجاج تفریح کا تمام سامان بھی مہیا کر رہے ہیں اور سیاسی محرکات کا بھی۔ کھانے پینے، نہانے دھونے سے لے کر کانسرٹ ، ڈانس اور قوالی غرض تمام اجزاء اس پکوان کو مزیدار بنانے کیلئے شامل کیے گئے ہیں، دھرنے اور احتجاج میں شریک لوگ تو خوش ہیں، مگر برا ہوا ان کے ساتھ جن کے محلات اور گھروں کے سامنے یہ موج ظفر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے۔



پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کے باہر فری کانسرٹ اور ڈانس و قوالی کے مزے جہاں لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں،، وہی کچھ بد ذوق اس سے سخت نالاں بھی نظر آتے ہیں، ایسے ہی کچھ خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اچکز زئی کی جانب سے سامنے آیا۔

(جاری ہے)



پارلیمنٹ میں اظہار خیال کے دوران محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ "میوزک کی آوازیں پارلیمنٹ لاجز میں آتی ہیں، ساری رات سو نہیں سکے"، پھر معصومانہ انداز التجا کرتے ہوئے کہنے لگے "ہم بہت ڈسٹرب ہو رہے ہیں، پیر تک ان لوگوں سے ہماری جان چھڑائی جائے"۔



اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ "صحافیوں کی طرح ہمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے، ہم نہ سیشن میں آسکتے ہیں نہ ہی جا سکتے ہیں، ان لوگوں کو ریڈزون میں آنے کی اجازت کیوں دی گئی"۔