جن لوگوں کی شکل عمران اور قادری کو پسند ہے ان کے نام دیں ہم مذاکراتی کمیٹی میں ان کو شامل کریں گے،مشاہد اللہ خان

جمعہ 22 اگست 2014 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے حکومت کے ساتھ احتجاج کے لئے ہونے والیمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔عورتوں اور بچوں کو شیلڈ بنا لیا گیا ہے ۔یہ زنانہ قسم کے مرد ہیں جو عورتوں کو شیلٹر بنا رہے ہیں
۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری ونشریات مشاہد اللہ خان نے سینٹ اجلاس میں اجلاس تحریک التواء پر بحث میں کیا ۔

یہ تحریک التواء پی پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیش کی ۔ انہو ں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو شیلڈ بنا لیا گیا ہے ۔یہ زنانہ قسم کے مرد ہیں جو عورتوں کو شیلٹر بنا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا عمرا ن روزانہ کہتا ہے کہ ایمپائر جلد آؤٹ قرار دے دے گا مگر آج تک ایک کھلاڑی بھی دو ہفتوں میں آؤٹ نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان روزانہ مصطفی قریشی کی طرح فلم بنا رہے ہیں ۔

ڈائیلاگ بول کر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔عمران خان اور طاہر القادری کو لاہور سے یہاں پہنچایا ہے ۔انہوں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔جن لوگوں کی شکل عمران اور قادری کو پسند ہے ان کے نام دیں ہم مذاکراتی کمیٹی میں ان کو شامل کریں گے۔پارلیمنٹرین کو گالیاں دی جارہی ہے ۔اداروں کو گالیاں دی جارہی ہیں۔تمام اداروں کی تذلیل کی جارہی ہے ۔جنرل(ر) نیازی اور عمران خان کی ذہنیت یکساں ہے۔وہ بھی گالیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے تھے عمران بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔وزیر اعظم کا استعفی غیر آئینی ہے جو سسٹم کی خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ملک کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے ۔عمران قادری غیر آئینی مطالبات کررہے ہیں