قوم افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے، صدر ممنون حسین

جمعہ 22 اگست 2014 15:19

قوم افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے، صدر ممنون حسین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے، آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی، مخلص دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

اگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا یہ موقع ضائع ہوگیا تو پاکستان کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورقوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے۔ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :