سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 3پولیس اہلکاروں نے درخواست ضمانت دائر کردی،پنجاب حکومت سے 25 اگست تک جواب طلب

جمعہ 22 اگست 2014 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن‘ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تین پولیس اہلکاروں نے درخواست ضمانت دائر کرادی‘ عدالت نے پنجاب حکومت سے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تین پولیس اہلکاروں اظہر‘ نوید اور خرم رفیق نے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کسی بھی فرد کو قتل یا زخمی کرنے کا ثبوت نہیں مل سکا لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :